سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ انتقال کرگئیں

پیر 27 جنوری 2020 16:35

ملتان ۔27 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ سوموار کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقا ل کرگئیں۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ آج(منگل)3 بجے سہ پہر سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ادا کی جائے گی ۔ انتقال کی خبر ملتے ہی مسلم لیگی کارکنوں اور وکلاء کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی۔