وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرکرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا آغاز،ٹیکنیکل کمیٹی قائم

پیر 27 جنوری 2020 17:02

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرکرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئی14 ماہرین پرمشتمل ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی متعلقہ وفاقی اداروں کے اشتراک سے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

کو ئٹہ کے ہسپتال میں خصوصی وارڈقائم کردیا گیا ہے اور عوام میں وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ضلعی ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں نمونیہ سے بچاؤ اور علاج کی تمام سہولتوں کی دستیابی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر ایئر پورٹس پر محکمہ صحت کے اہلکا ر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :