Live Updates

سینیٹر رضا ربانی اپنی ہی پارٹی سے ناخوش

پیپلزپارٹی نے بھی بحث کے بغیر کی قانون سازی پر ووٹ دے دیا ۔ رضا ربانی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 27 جنوری 2020 17:10

سینیٹر رضا ربانی اپنی ہی پارٹی سے ناخوش
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین27 جنوری 2020 ء ) پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی اپنی ہی پارٹی سے ناخوش نظر آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بھی بحث کے بغیر کی قانون سازی پر ووٹ دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داری قبول کریں۔

پارلیمنٹ کو لیڈ کرنا پڑیگا۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ایک دن میں ہی قانون پاس کرلیا گیا۔تاہم بلاول بھٹو نے جمہوری عمل کو فروغ دینے کی بات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تو سیاسی جماعتیں ہی بتا سکتی ہیں کہ ان پر قانون پاس کرنے کیلئے کوئی دباوٴ تھا یا نہیں۔ قانون سازی کیلئے صحیح طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔

(جاری ہے)

صحیح طریقہ کار اپنایا گیا ہوتا تو معاملات نہ بگڑتے۔

واضح رہے پارلیمںٹ اور سینیٹ کے بعد صدر مملکت نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترمیم کی توثیق کردی تھی ۔ اور پارلیمنٹ میں بھی قانون پر کسی قسم کی بحث نہیں کی گئی تھی ۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گیا تھا ، مسلح افواج سے متعلق تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔ وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد ہی سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔

یاد رہے کہ سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ نے منظور کر لیا تھا۔ آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کا مسودہ وزیردفاع پرویز خٹک نے سینیٹ میں پیش کیا تھا۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر نے سوالوں کا وقفہ معطل کرنے کی تحریک پیش کردی تھی ۔ جو کہ قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظور کر لی گئی تھی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع و سینیٹر ولید اقبال نے کمیٹی کو رپورٹ پیش کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات