کوروناوائرس کا مشتبہ مریض ہسپتال سے غائب ہو گیا

نوجوان چین میں زیر تعلیم رہا ‘ منہ ڈانپ کر ہسپتال آیا ‘پوچھ گچھ کے دوران کھانا کھانے گیا‘ واپس نہیں آیا ۔ ترجمان پمز ہسپتال

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 27 جنوری 2020 17:27

کوروناوائرس کا مشتبہ مریض ہسپتال سے غائب ہو گیا
اسلا م آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 جنوری 2020 ء ) کورونا وائرس کا مشبہ مریض پمز اسپتال سے غائب ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا ہے کہ ایک نوجوان منہ ڈھانپ کر میرے ہسپتال آیا جیسے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سمجھ کر ایچ آئی وی کرنسی سینٹر میں بٹھا دیا گیا ۔پمز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق آئیسو لیشن وارڈ میں اسے منتقل کرنے کے انتظامات کئے گئے اور اس کے نمونے لینے کے لئے قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ۔

کورونا وائرس کے مشتبہ مریض سے مرض کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔ نوجوان اسی دوران کھانا کھانے کیلئے گیا مگر واپس نہ آیا ۔پوچھ گچھ کے دوران جونوان نے بتایا کہ و ہ چین کے شہر ووہان کی ایک جامعہ میں زیر تعلیم رہا تھا ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے تلاش کرنے کے باوجود نوجوان کا پتہ نہ چل سکا۔ یاد رہے اس سے قبل حکومت پنجاب نے سی پیک پر کام کرنے والے تمام ملازمین کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی کے مطابق چینی وزیر صحت ما زیاؤئی نے پیر کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی صلاحیت بظاہر طاقتور ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوبائی میں ہلاکتوں کی تعداد 56 سے بڑھ کر 76 ہوچکی ہے جبکہ 4 افراد دیگر مقامات پر ہلاک ہوئے ہیں۔ہوبائی کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ بہت اہم مرحلہ ہے۔

چین میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2744 ہے جبکہ سرکاری میڈیا کے مطابق 300 سے زائد افراد تشو یشناک حد تک بیمار ہیں۔حکام نے اعلان کیا کہ ملک میں جنگلی جانوروں کی فروخت بند ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ملتان میں بھی کرونا وائرس کی تشیخص ہو چکی ہے تاہم اب پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے بعد چینی باشندوں کی اسکریننگ کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔