( ن) لیگ متحد ہے اس میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ‘حمزہ شہباز

خیبر پختونخواہ میں تبدیلی مکافات عمل ہے ،صوبے میں مہنگائی عروج پر ہے،آٹا بحران کے بعد چینی کا بحران بھی سر پر ہے

پیر 27 جنوری 2020 19:31

( ن) لیگ متحد ہے اس میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ‘حمزہ شہباز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ( ن) لیگ متحد ہے اس میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ،خیبر پختونخواہ میں تبدیلی مکافات عمل ہے ،صوبے میں مہنگائی عروج پر ہے ،آٹے دال سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں ،آٹا بحران کے بعد چینی کا بحران بھی سر پر ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر لگائے گئے بلند و بانگ دعوے عوام تلاش کررہے ہیں جو ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہے ،16ماہ صرف حکومتی بیان بازی ہوئی ہے، موجودہ سیاسی کشمکش مکافات عمل ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی روٹی کوترس رہاہے غریب کے پاس ماں باپ کیلئے دوائی کے پیسے ہی نہیں ہیں ،نئے پاکستان کے نعرے پر لوگ ماتم کررہے ہیں اور پرانے پاکستان کو ڈھونڈ رہے ہیں ،اللہ غریب عوام پر رحم کرے جو ایک روٹی کو ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نااہلی اور نالائقی کی مثالیں قائم کی ہیں، (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک کے سوال پر بولے کہ (ن) لیگ متحدہے،ن لیگ میں فارورڈ بلاک کی باتیں بچپن سے سن رہا ہوں اب تو میرے بال بھی سفید ہو چکے ہیں۔