صدر مملکت کا چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پیر 27 جنوری 2020 19:40

صدر مملکت کا چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والے قیمتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میں صدر مملکت نے چینی قوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم اس مشکل گھڑی میں اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ۔