غازی بروتھا کی مقامی آبادی کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے، علاقہ کی مقامی آبادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کے متا ثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی غازی بروتھا کے متاثرین کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران گفتگو

پیر 27 جنوری 2020 19:47

غازی بروتھا کی مقامی آبادی کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے، علاقہ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ غازی بروتھا کی مقامی آبادی کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے، علاقہ کی مقامی آبادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کے متا ثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو پارلیمنٹ ہاؤس میں غازی بروتھا کے متاثرین کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ غازی بروتھا کے متاثرین کے نقصانات پر تخمینہ لگانے کیلئے جائزہ سٹڈی کرنے کی ضرورت ہے، علاقے کی بڑی آبادی ماہی گیری اور زراعت کے شعبہ سے وابستہ تھی، غازی بروتھا کے قیام سے دریا میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کا روزگار ختم چکا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زراعت اورر فیشریز کے شعبے پانی کی سطح کم ہونے سے مسائل کا شکار ہیں ان شعبوں کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقدامات اٴْٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وہاں کے عوام نے منتخب کیا ہے متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا، قومی مقصد کے حصول کے لیے صوابی کے عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، صوابی کے عوام کے نقصانات کے ازالے اور اٴْن کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے سیر و تفریحی اور سیاحت کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جلد واٹر پارک پر کام شروع کر دیا جائے گا جس سے علاقے کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو متاثرین کے ازالے کیلئے جائزہ سٹڈی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شریک متعلقہ حکام نے سپیکر کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ غازی بروتھا کے متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٴْٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس معاملے کی نوعیت سے بخوبی آگاہ ہے اور عوام کے روزگار جیسے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھائے جا رہے ہیں۔

سپیکر نے متعلقہ اداروں کو غازی بروتھا کے متاثریں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانانی عمر ایوب، وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم، ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اورنگزیت، محمد سہیل یوسفزئی تحصیل ناظم ٹوپی، نصیر حنیف ایڈوائزر پراچیکٹس واپڈا لاہور، عبدالظاہر خان درانی ممبر واٹر جی ایم سی اینڈ ایم واٹر واپڈا لاہور، عطاء دستگیر سینئر ایکلوجسٹ واپڈا لاہور، محمد اشرف سیکرٹری واٹر ریسورسز، سیّد مہر علی شاہ جوائنٹ سیکرٹری واٹر منسٹری آف واٹر ریسورسز، عطر حمید اعوان انجنیئر ایڈوائزر سول منسٹری آف واٹر ریسورسز، دائود خان چیئرمین ارسا، محمد خالد ادریس رانا ڈائریکٹر اپریشن ارسا اور محمد محقیم بہندبرو چیف انجینئر غازی بروتھا نے شرکت کی۔