چوتھی جوبلی انشورنس ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپیئن شپ ، محمد آصف اور شاداب بیگ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 27 جنوری 2020 19:47

چوتھی جوبلی انشورنس ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپیئن شپ ، محمد آصف اور شاداب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) چوتھی جوبلی انشورنس ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپیئن شپ میں محمد آصف اور شاداب بیگ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ تقریب اسناد کی تقریب سہ پہر تین بجے ہو گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس سنوکر ہال اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمد آصف نے خیبرپختونخوا کے یاسر شہزاد کو 4-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے شاداب بیگ نے پنجاب کے شاہد شفیق کو 4-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

قبل ازیں ایونٹ کے کوارٹر فائنل کھیلے گئے جس میں پنجاب کے شاہد شفیق، سندھ کے شاداب بیگ، خیبرپختونخوا کے یاسر شہزاد اور پنجاب کے محمد آصف نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔