بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا (کل) ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کل وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے،پارٹی ذرائع

پیر 27 جنوری 2020 20:05

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا (کل) ہونے والا اجلاس موخر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا (کل)منگل کو ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیاتاہم چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے ۔بی اے پی ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بی اے پی کے پارلیما نی گروپ کا اجلاس (آج)منگل کی سہ پہر چار بجے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں طلب کیا تھا جسے پیر کے روز موخر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں قائم ثالثی کمیٹی کے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو منانے کے بعد موخر کیا گیا ہے ، البتہ چیئر مین سینیٹ اور وزیراعلیٰ جام کمال خان کے درمیان (آج)منگل کو ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں چیئر مین سینیٹ وزیراعلیٰ کواسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے تحفظات سے آگاہ کریں گے جبکہ وہ وزیراعلیٰ کا موقف بھی سننے کے بعد اس سے اسپیکر کو آگاہ کریں گے، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے درمیان جاری اختلافات کو ختم کرنے کے لئے ثالثین کافی حدتک کامیاب رہے ہیں اب صرف اسپیکر کی جانب سے وزیراعلیٰ ،صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے خلاف جمع کی جانے والی تحاریک استحقا ق اور وزیراعلیٰ کی جانب سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو تبدیل کرنے کے فیصلے باہمی یقین دہانیوں کے بعد واپس لئے جانے کا مرحلہ باقی ہے

متعلقہ عنوان :