مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 550روپے مہنگا ہوکر 91550روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

پیر 27 جنوری 2020 20:23

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 550روپے مہنگا ہوکر 91550روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزفی اونس قیمت میں11ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 550روپے مہنگا ہوکر 91550روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1583ڈالر ہوگئی جسکے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 550روپے کے اضافے سی91550 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت472روپے کے اضافے سی78490وپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔