ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی زیر صدارت اجلاس میں 17تا 21فروری کی پولیو مہم کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا
پیر 27 جنوری 2020 21:31
(جاری ہے)
محکمہ صحت عامہ مظفرآباد نے اس قومی مہم کو بھرپور طور پر کامیاب بنانے کے لئے تمام عملی اقدامات مکمل کر لئے ہیں ۔
اس مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوان 110137بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے دئیے جائیں گے جس کے لئے 478موبائل ٹیمیں ، 63فکس سائیٹس اور 19ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ فکس سینٹراور ٹرانزٹ پوائنٹ صبح 8بجے سے شام 4بجے تک مہم میں مصروف عمل رہیں گے ۔ اس مہم کی مانیٹرنگ کے لئے 37زونل سپر وائزر اور 114ایرایا انچارج مقرر کئے گئے ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کرنے اور ان سے روزانہ شام کو کی گئی کارکردگی کاریکارڈ حاصل کر کے ضلعی کنٹرول روم میں پہنچائیں گے اس کے علاوہ موبائل ٹیمز ، زونل سپر وائزر ز اور ایریا انچارجز کو چیک کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ سطح پر 4ضلعی آفیسران بھی مانیٹرنگ کریں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر نے کہا کہ پولیو مہم میں خاص طور پر ان بچو ں کو ٹارگٹ کیا جائے جو وادی نیلم اور وادی لیپہ سے برفباری ، لینڈ سلائیڈنگ اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہو کر مظفرآباد شہر اور گردونواح میں رہائش پذیر ہیں ۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان میں سے کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ ضلعی آٖفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور محکمہ صحت عامہ کے ساتھ مکمل کو آرڈینیشن سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کو بھی اس سلسلہ میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس کی ادائیگی کے لیے ہر مکتبہ فکر کو اپنی ذمہ داریوں کا احسان کرنا چاہیے تاکہ پولیو جیسی مہلک مرض سے اپنے بچوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ ضلع بھر کے تمام والدین ، اساتذہ کرام ، وکلاء صاحبان ، عام شہری ، ملازمین ، مزدور غرضیکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.