موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

جوش و خروش سے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ میچ منسوخ ہونے پر مایوس گھروں کو لوٹ گئے

پیر 27 جنوری 2020 22:00

موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) صوبائی دارالحکومت میںہونے والی موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ،جوش و خروش سے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ منسوخ ہونے پر مایوس گھروں کو لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ پاکستان کے کلین سویپ کی امیدیں لئے اسٹیڈیم پہنچے تاہم موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔ شائقین کرکٹ بارش تھمنے کی دعائیں مانگتے رہے تاہم امپائرز اور میچ ریفریز نے مقررہ وقت کے بعد مشاورت سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا جس پر شائقین کرکٹ مایوس گھروں کو واپس لوٹ گئے ۔