بنگلہ دیش ، چین کا سفر کرنے والے 2 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق

پیر 27 جنوری 2020 22:38

بنگلہ دیش ، چین کا سفر کرنے والے 2 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) بنگلہ دیش میں چین کا سفر کرنے والے دو ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیگر ممالک کی طرح بنگلہ دیش بھی 21 جنوری سے ایئرپورٹ پر چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کر رہا ہے ۔ بنگلہ دیشی وزیر صحت زاہد ملک کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹوں اور بندرگاہوں پر مسافروں کی مسلسل سکریننگ کی جا رہی ہے ۔ ہیلتھ آفیسر ایم ڈی شہریار سازاد نے بتایا کہ اب تک 2190 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ۔