بلاول بھٹو زرداری کی آبپاشی کے مسائل کی شکایت پر سہیل انور سیال کو فوری طور پر قمبر شہداد کوٹ دورے کی ہدایت

سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہریاں کرنا ایک اچھی روایت ہے،مبر شہداد کوٹ کے مسائل کے حل میں کسی کوتاہی کو معاف نہیں کیا جاسکتا، اجلاس سے خطاب

پیر 27 جنوری 2020 23:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آبپاشی کے مسائل کی شکایت پر سہیل انور سیال کو فوری طور پر قمبر شہداد کوٹ دورے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہریاں کرنا ایک اچھی روایت ہے،مبر شہداد کوٹ کے مسائل کے حل میں کسی کوتاہی کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔

پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ضلع قمبر شہداد کوٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور ،ضلع قمبر شہداد کوٹ میں پی پی کی تمام تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ضلع قمبر شہداد کوٹ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

جیالوں کی شکایات پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں موجود وزراء کو ہدایات جاری کردیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اجلاس کے دوران آبپاشی کے مسائل کی شکایت پر سہیل انور سیال کو فوری طور پر قمبر شہداد کوٹ دورے کی ہدایت کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلدیاتی مسائل کے حوالے سے کارکنوں کی شکایت پر ناصر شاہ سے کو بھی اجلاس کے دوران ہدایات کی ۔انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہریاں کرنا ایک اچھی روایت ہے۔انہوںنے کہاکہ قمبر شہداد کوٹ کے مسائل کے حل میں کسی کوتاہی کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔