پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کے بیرونی دورے پر زاتی دوستوں کے کئے گئے سفری اور زاتی اخراجات معاملہ پر شدید تحفظات اور سخت تشویش کا اظہار

وزارت خارجہ بیرونی دوروں میں وزیراعظم کی نجی ملاقاتوں کا ریکارڈ قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کرے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری

پیر 27 جنوری 2020 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے بیرونی دورے پر زاتی دوستوں کے کئے گئے سفری اور زاتی اخراجات معاملہ پر شدید تحفظات اور سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ بیرونی دوروں میں وزیراعظم کی نجی ملاقاتوں کا ریکارڈ قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ملکی سلامتی کے حوالے سے شدید تحفظات اور سخت تشویش ہے۔

انہوںنے کہاکہ قوم زاتی بیرونی شہری دوست کی وزیراعظم پر سرمایہ کاری سے آگاہی کا حق رکھتی ہے نیر بخاری نے کہا کہ سرکاری دورے پر حکومتی سرکاری دورے پر زاتی دوست کے اخراجات کے پیچھے کونسے محرکات ہیں بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہا کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کے بیرونی دورے کے اخراجات کی نامعلوم شخص کی طرف سے ادائیگی سنگین معاملہ ہے ،حساس ترین ملکی معلومات تک رسائی رکھنے والے چیف ایگزیکٹو پر نجی سرمایہ کاری نے معاملہ کو مشکوک بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی پر اسرائیلی اور بھارتی شہریوں کی طرف سے فارن فنڈنگ کا الزام موجود ہے اور اس الزام کی تحقیقات مطنقی انجام تک پہنچنے کی قوم منتظر ہے ۔نیر بخاری نے کہا موجودہ حکمرانوں کے دور میں وزارت خزانہ کے ماتحت اور محاصل کے اداروں میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ملازمین تعینات کئے جا رہے ہیں جن کی تقرریوں پر پیپلز پارٹی نے بار باربار اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے نیر بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی مہم اور حکومتیں بنوانے والے سرمایہ کار شراکت اقتدار میں مہنگائی کے زریعے لوگوں کا خون نچوڑ رہے ہیں نیر بخاری نے خبردار کیا کہ قوم بیدار رہے ،بیرونی سرمایہ کار کے مقاصد اور مفادات کہیں ملکی مفادات کو زک نہ پہنچا دیں۔