وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو بھی وارننگ دے دی

گزشتہ روز دورہ لاہور کے دوران عمران خان نے چوہدری سرور سے ملاقات نہ کر کے پیغام دیا کہ وزیراعلی پنجاب کیخلاف لابنگ کرنے والوں کی ایک نہیں چلے گی: سینئر صحافی کامران خان

muhammad ali محمد علی پیر 27 جنوری 2020 22:46

وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو بھی وارننگ دے دی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2020ء) وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو بھی وارننگ دے دی، سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دورہ لاہور کے دوران عمران خان نے چوہدری سرور سے ملاقات نہ کر کے پیغام دیا کہ وزیراعلی پنجاب کیخلاف لابنگ کرنے والوں کی ایک نہیں چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں وزرائے اعلی کی تبدیلی کی کوششیں کرنے والے کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی مرضی کے بنا کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔ کامران خان کا کہنا ہے کہ ایک جانب خیبرپختونخواہ کے متحرک ترین تین وزراء کو فارغ کیا گیا ہے تو دوسری جانب سے پنجاب میں بھی شور ڈالنے والوں کو شٹ اپ کال دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کامران خان نے دعویٰ ہے کہ وزیراعلی پنجاب کیخلاف لابنگ کرنے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی متحرک تھے اور اسی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے انہیں بھی پیغام دیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب سے ملاقات ہی نہیں کی اور یوں انہیں پیغام دیا گیا کہ جو ان کی منتخب کردہ ٹیم کیخلاف کچھ کرنے کی کوشش کرے گا، اس کی خود کی چھٹی ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں ایم این ایز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف شکایت کی جب کہ وزیراعظم نے شکایات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بزدار کے ساتھ پنجاب حکومت بھی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شریک ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ کو یہ سب اچھا کی رپورٹ دے رہے مگر حالات ٹھیک نہیں ہیں۔بعض اراکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس بہتر نہیں ہے۔عثمان بزدار کو بااختیار بنایا جائے۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ عثمان بزدار بااختیار ہے۔اس سے زیادہ کیا پنجاب میں مارشل لا ایڈمنسٹریٹر لگا دوں۔عمران خان نے مزید کہا کہ بزدار کے خلاف سازشیں کرنے والے خود وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں،یہ گروپس کیسے بنتے ہیں۔کون کون وزیراعلیٰ کا امید وار ہے میں سب جانتا ہوں۔اگر عثمان بزدار وزیراعلیٰ نہ رہے تو پنجاب حکومت بھی نہیں رہے گی۔