Live Updates

سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، وزیر اعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوںکی بدولت معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 27 جنوری 2020 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، وزیر اعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں اور دن رات محنت کی بدولت معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا، حکومت نے عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے آٹے کا بحران ایک ہفتے میں حل کیا، بحران پیدا کرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات ہو رہی ہیں اور ذمہ داراران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عندلیب عباس نے کہا کہ 2017ء میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں گندم کا سب سے زیادہ بحران پیدا ہوا، پٹرول کا بحران پیدا ہوا لیکن اس پر کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات