عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کی اصل کہانی سامنے آ گئی
دونوں نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی اوراسلام آباد کی ایک انتہائی اہم اوراثرورسوخ رکھنے والی شخصیت سےملاقات کی،عاطف خان کووزیراعلیٰ بنانےکی سفارش کی گئی : صحافی غریدہ فاروقی کا ٹویٹ
اسامہ چوہدری منگل 28 جنوری 2020 00:00
(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ اُس اہم ترین شخصیت کا نام فی الحال تحریر نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیربرائے کھیل و ثقافت عاطف خان کا کہنا تھا کہ اب جو معاملات چل رہے ہیں ان میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے، کسی نے نہیں بتایا کہ مجھے ہٹا دیا گیا ہے، صرف ایک مسج آیا تھا۔ انھوں نے بتایا تھا کہ پرویز خٹک کی کوشش تھی کہ میرے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیں۔ انکا کہنا ہے کہ مسئلے مسائل چلتے رہتے ہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے فون کیے اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو10 سے 12 بار پوچھا کہ آپ نے محمود خان کو وزیراعلیٰ بنادیا ہے، عمران خان نے ہمیں بلا کر کہا کہ آپ تینوں نے مل کر کام کرنا ہے۔ایم پی ایز نے کہا کہ میں خود جا کہ مسائل پر عمران خان سے بات کروں، لوگ سمجھتے تھے کہ وزیراعلیٰ کا امید وار ہوں اس لیے اپنے فائدے کے لیے بات کرونگا، محمود خان کو عمران خان نے منتخب کیاہے ہم کیسے گرا سکتے ہیں، ہم نے میڈیا کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی۔ 2018 میں عمران خان کو کہا کہ میں وزیر بننے نہیں آیا، اگر میری منزل وزارتیں ہوتیں تو کسی اور پارٹی میں ہوتا، ہماری بیٹھک وزیراعلیٰ محمود خان کو ہٹانے کے لیے نہیں تھی، محمود خان کو بلکل نہیں ہٹانا چاہتے، کنفرم کرتا ہوں کہ سازش ہوئی ہے اور ہمارے خلاف ہوئی ہے، ہمیں پتہ ہے کس نے کی ہے۔ اس حوالے سے برطرف صوبائی وزیر برائے صحت شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں، عمران خان کے فیصلے کو مانا اور اس پر عمل بھی کر رہے ہیں، عمران خان کو پتہ نہیں کیا باتیں بتائی گئی ہیں، جب کام ہوتے ہیں تو مسئلے بھی ہوتے ہیں اور بات بھی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب واپس آؤنگا تو بات کرونگا، عمران خان کو جو کہانی سنائی اس پر فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ کے فیورٹ تھے اس لیے کھانے پر نہیں بلایا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے کوئی کان بھر رہا ہے، ایک شخص نے مجھے کہا کہ جو لڑائی ہو رہی ہے اس سے مجھے فائدہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.