چیف جسٹس کے حکم پر ابھی مستعفی ہونے کو تیار ہوں. شیخ رشید احمد
مجھے نہیں معلوم کہ میرا ووٹ اتنا اہم ہے کہ اس سے حکومتیں بنتی اور گرتی ہیں. وزیرریلولے کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 28 جنوری 2020 14:35
(جاری ہے)
شیخ رشیدنے کہا کہ عدالت کے مشکور ہیں اور چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق ریلوے کو آگے لے کر جائیں گے، چیف جسٹس نے جو بھی ہدایت کی ہے اس پر عمل کریں گے.انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ ہمارے دور کی نہیں 2013ءسے 2017ءتک کی ہے، جب ہمارے دور کی آڈٹ رپورٹ آئے گی تو اس پر اعتراضات کا جواب دیں گے شیخ رشید کا نے استعفے کے حوالے سے سوال پر صحافی کو جواب دیا کہ چیف جسٹس کہیں تو ابھی استعفی دے دوں گا، مگر آپ کی خواہش پر نہیں.ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ جتنا عرصہ وزیراعظم عمران خان رہیں گے اتنا ہی عرصہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی رہیں گے.
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے علاوہ سیکرٹری اور چیف ایگزیکٹو ریلوے بھی پیش ہوئے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ سماعت کے دوران پاکستان ریلوے کی آڈٹ رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور ریمارکس دیے تھے کہ ریلوے کرپٹ ترین ادارہ ہے، جس میں کوئی بھی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی. انہوں نے کہا تھا کہ ہر روز حکومتیں گرانے اور بنانے والوں سے اپنی وزارت نہیں چل رہی، پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ مسافر اور مال گاڑیاں چل رہی ہیں نہ ریلوے اسٹیشن ٹھیک ہیں، نہ ٹریک، نہ ہی سگنل، ریل کا ہر مسافر خطرے میں سفر کر رہا ہے.انہوں نے کہا کہ دنیا بلٹ ٹرین چلا رہی ہے جبکہ ہم اٹھارہویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں، چولہے میں پھینک دیں اپنی انکوائری، آپ کا سارا ریکارڈ مینوئل ہے، اس کا مطلب ہے کہ ایک لاکھ کی ریکوری میں 25 ہزار ظاہر کیے جاتے ہیں جبکہ 75ہزار غائب ہو جاتے ہیں.جسٹس اعجاز الاحسن نے دورانِ سماعت کہا کہ ریلوے کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے، آڈٹ رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں آنے والے حقائق پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سی ای او ریلوے اور سیکرٹری ریلوے کو آج طلب کیا تھا.مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.