اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے ارجنٹائن میں شروع ہوگا

منگل 28 جنوری 2020 15:04

اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے ارجنٹائن میں شروع ہوگا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے ارجنٹائن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ ایکواڈور اوپن کی جگہ شروع ہوگا جو اسٹڈیو ماریو البرٹو کیمپس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ایونٹ میں میزبان نامور ٹینس سٹار جان اگناسیو لونڈرو مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کے رومن جیبیو اور ارجنٹائن کے آندرس مولٹینی ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔

ٹورنامنٹ آئوٹ ڈور کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ 3 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 10 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :