پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجز کوفوراًتلف کرنے پرسوفیصدعمل کیاجارہاہے‘یاسمین راشد

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کولیبارٹریزاورنجی ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجزکی تلفی کے حوالہ سے احکامات جاری کئے گئے ہیں‘وزیرصحت

منگل 28 جنوری 2020 15:53

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجز کوفوراًتلف کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا‘جس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، زبیراحمداعجاز، پروفیسرعمران، نسرین بٹ، ملک ارشادحسین اورایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرسلیم نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران آٹوڈس ایبل سرنجزکی خریداری کے حوالہ سے وفاقی حکومت کی تجاویزکاجائزہ لیا۔افسران نے صوبائی وزیرکوآٹو ڈس ایبل سرنجزکی خریداری کے حوالہ سے مختلف تفصیلات اورتجاویزبارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجز کوفوراًتلف کرنے پرسوفیصدعمل کیاجارہاہے۔

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کولیبارٹریزاورنجی ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجزکی تلفی کے حوالہ سے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی آٹوڈس ایبل سرنجزکی خریداری کے حوالہ سے سرنجزبنانے والی لوکل اورملٹی نیشل کمپنیوں کے نرخوں کاجائزہ لے گی۔ اجلاس میں آٹوڈس ایبل سرنجزکی مولڈنگ کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال بارے بھی جائزہ لیاگیاہے۔