امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے،اسد مجید خان

پاکستان امریکا کیساتھ7دہائیوں پرمحیط تعلقات کی قدرکرتاہے ، امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا، گفتگو

منگل 28 جنوری 2020 15:59

امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے،اسد مجید خان
ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے، پاکستان امریکا کیساتھ7دہائیوں پرمحیط تعلقات کی قدرکرتاہے ، امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا۔امریکا میں پاکستان کے سفیراسد مجید خان نے ہیوسٹن کا 2 روزہ دورہ کیا ، اسدمجید نے امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی دسویں سالانہ تقریب سے خطاب میں امریکا میں نوجوانوں کو اکٹھا کرنے اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستانی سفیر کے مطابق پاکستان امریکا کیساتھ 7دہائیوں پر محیط تعلقات کی قدر کرتا ہے، تعلیم، زراعت، توانائی و دیگر شعبہ جات میں امریکا سے پائیدار شراکت داری کیلئے پٴْرعزم ہے۔

(جاری ہے)

اسد مجیدنے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے، صدرٹرمپ اوروزیر اعظم عمران خان میں 3ملاقاتیں ہوچکی ہیں امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گاکشمیر کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی مذمت کرتیہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت پرعالمی برادری بالخصوص کانگریس کے شکرگزارہیں۔اسد مجید نے کہا کہ پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہے، امریکی صدر بھی اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔