سعودی انٹرنیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا، ڈسٹن جانسن اعزاز کا دفاع کریںگے

منگل 28 جنوری 2020 16:25

سعودی انٹرنیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا، ڈسٹن جانسن اعزاز ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) سعودی انٹر نیشنل اوپن گالف گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے سعودی عرب میں شروع ہوگا جس میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ایونٹ میں امریکا کے نامور گالفر ڈسٹن جانسن اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئے 35 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے ہونگے اور شائقین گالف کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :