ڈی سی کی شہر میں بارش کے باعث متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

منگل 28 جنوری 2020 18:08

لاہور۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) ڈی سی دانش افضال نے لاہور شہر میں ہونیوالی بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،انہوں نے کہا کہ تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں باہر نکلیں اورنشیبی علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،انہوں نے کہا کہ واسا کا عملہ متحرک رہے اورجہاں کہیںبھی کھڑے بارشی پانی کی اطلاع ملے اسے فوری نکلوائیں،ڈی سی لاہور نے کہا کہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :