ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی بلدیہ حکام کو شہر میں بارشی پانی کے فوری نکاسی کے حوالہ سے ہدایات جاری

منگل 28 جنوری 2020 19:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے بلدیہ حکام کو شہر میں بارشی پانی کے فوری نکاسی کے حوالہ سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ بارشی پانی کے فوری نکاسی کے حوالہ سے شہر کے تمام ڈسپوزل پلانٹس کو آپریشنل رکھا جائے۔بارش کے دوران بلدیہ کی ٹیمیں الرٹ رہیں اس ضمن میں وہ ذاتی طورپر شہر میں دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر بلدیہ انور بیگ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ فوارہ چوک، ایوب چوک اور دیگر علاقوں میں بلدیہ کی ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ سرگودھا روڈاور کچہری روڈ سے متعلقہ علاقوں میں بھی کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنرنے شہریوں کو بارش کے دوران بجلی کے کھمبے اور برقی آلات سے دور رہنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مانیٹرنگ افسران نے وزٹ کے دوران جھنگ سٹی، صدر اور سیٹلائیٹ ٹاؤن میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :