بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی دو سالہ بچی جاں بحق، آٹھ سالہ بھائی شدید زخمی

منگل 28 جنوری 2020 19:54

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی دو سالہ بچی ملبے تلے دبنے سے جاں بحق جبکہ آٹھ سالہ بھائی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ موضع ونوکا میں بارش کے باعث مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دبنے سے دوسالہ مریم دختر عمر حیات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ آٹھ سالہ بھائی فیصل ولد عمر حیات شدید زخمی ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے بچے کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :