گوجرانوالہ، شہروگردونواح میں موسلادھار بارش، کئی علاقے زیرآب، سردی کی شدت میں اضافہ

منگل 28 جنوری 2020 19:59

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) شہراورگردونواح میں موسلادھار بارش ‘جی ٹی روڈ‘ذیلی شاہراہیں اورنشیبی علاقے زیرآب ‘سردی کی شدت میںاضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ اوراس کے مضافات میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کے نتیجے میںہرطرف جل تھل ہوگئی۔ مسلسل ہونے والی بارش سے جی ٹی روڈ ‘ذیلی شاہراہیں ‘نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کی وجہ سے شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کاسامنارہا جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا بارش کی وجہ سے کاروباری ‘تجارتی سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوکررہ گئیں۔

متعلقہ عنوان :