بھارت میں جمہوریت ایک بھیانک مذاق ہی: چوہدری سرور

عالمی میڈیا بھارت کا اصلی چہرہ دکھا رہا ہے،مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے

منگل 28 جنوری 2020 21:09

بھارت میں جمہوریت ایک بھیانک مذاق ہی: چوہدری سرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی کشمیر میں مظالم اور مسلمانوں کی شہریت کے خلاف کالے قانون پر قراردادیں پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے 28 ممالک کے 626 اراکین کی جانب سے 6 قراردادیں پیش ہوئی ہیں۔بھارت انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں کر رہا ہے اس پر دنیا پاکستانی موقف کی تائید کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو کئی ماہ گزر چکے ہیںاور80لاکھ نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم وستم جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا مان گئی ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے،عالمی میڈیا بھارت کا اصلی چہرہ دکھا رہا ہے، شہریت کے کالے قانون کے بعد مودی سرکار کی منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت ایک بھیانک مذاق ہے،مودی اپنی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے،بھارت کو سب سے بڑا خطرہ مودی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔