میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ، میرا ابھی تبادلہ نہیں ہوا، آسانی سے نہیں جاؤں گا،آئی جی سندھ

ہم رولز اور ریگولیشن کے مطابق کام کرتے ہیں، ہمیں حلف کے تحت چلنا پڑتا ہے، راستے میں دشواری آتی ہے لیکن آپ کو گھبرانا نہیں ہے، ایسے دن بھی آئے جب کلمے پڑھ لئے تھے کہ آج آخری دن ہے، تقریب سے خطاب

منگل 28 جنوری 2020 21:51

میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ، میرا ابھی تبادلہ نہیں ہوا، آسانی سے نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے، میرا ابھی تبادلہ نہیں ہوا، آسانی سے نہیں جاؤں گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم رولز اور ریگولیشن کے مطابق کام کرتے ہیں، ہمیں حلف کے تحت چلنا پڑتا ہے، راستے میں دشواری آتی ہے لیکن آپ کو گھبرانا نہیں ہے، ایسے دن بھی آئے جب کلمے پڑھ لئے تھے کہ آج آخری دن ہے، ہم نے جتنا کام بھی کیا یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

کلیم امام نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ میرا تبادلہ کردیا گیااس تقریب کو میری الوداعی تقریب کہا جارہا ہے مگر ابھی میرا تبادلہ نہیں ہوا،اگر میں گیا بھی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہتا ہیان کا کہنا تھا کہ کلیم امام نے کہا کہ ہمارے تمام افسران میں بہت قابلیت ہے، مجھ سے پہلے بھی بہت اچھے آئی جی رہے ہیں، ہم قواعد و ضوابط کے تحت کام کرتے ہیں۔ #