محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہنے کی پیشنگوئی کردی

منگل 28 جنوری 2020 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہنے، صبح اور شام کے وقت دھند چھائے رہنے اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقفہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان سے مغربی ہوائوں کا لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخل ہونیوالا سلسلہ آئندہ مزید 24 گھنٹے برقرار رہے گا۔

جس کے باعث بارش کا سلسلہ بھی جوں کا توں جاری رہے گا جبکہ شہر میں گزشتہ روز ہونیوالی 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور شہر کی کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ آج اور کل بروز بدھ اور جمعرات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافے کا رہنے کا امکان ہے۔