وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی

سی پیک پاک چین تعلقات کا مظہر ہے، منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، زرعی شعبے میں چینی تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک منصوبوں سے متعلق اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 جنوری 2020 20:36

وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ سی پیک پاک چین تعلقات کا مظہر ہے، سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، زرعی شعبے میں چینی تجربے سے مکمل استفادہ حاصل کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک کے منصوبوں پرپیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرمنصوبی بندی اسد عمر اور مشیر خزانہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو مرحلہ وار قلیل المدتی ، وسط مدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک پاک چین تعلقات کا مظہر ہے۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے مشاورتی عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

زرعی شعبے میں چینی تجربے سے مکمل طور پراستفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مراد سعید کے ہمراہ بریفنگ میں کہا کہ اجلاس میں 18 نکات سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر اور کروناوائرس پر بھی بات کی گئی. انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میںآئی جی سندھ کی تعینات کا معاملہ سرفہرست تھا، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں چند نام میں اتفاق رائے اور بات چل رہی تھی لیکن جب یہ نام کابینہ میں رکھے گئے تو اکثریتی اراکین خصوصاً اتحادی اور کراچی، سندھ سے تعلق رکھنے والے کابینہ اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا.انہوں نے کہا کہ کراچی کے اندر سیاسی طور پر نشانے بنانے کے عمل کو سامنے رکھ کر اکثریت کی رائے کا احترام کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ سے ایک مرتبہ پھر مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدایات دی ہیں.فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجوزہ نام اور نئے نام جن پر دونوں کا اتفاق رائے ہو ان کو کابینہ کے سامنے لایا جائے اور مشتاق مہر کی تعیناتی کے حوالے سے اختلاف ہوا ہے اور اس معاملے کو گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بعد کابینہ کے ایجنڈے میں لایا جائے گا۔