رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو رہا کردیا گیا

حکومت نے پی ٹی ایم کے خلاف کارروائی کیلئے جواز پیدا کرنا بھی گوارا نہ سمجھا ۔ محسن داوڑ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 29 جنوری 2020 11:00

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو رہا کردیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 29 جنوری 2020 ء) پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو رہا کردیا گیا ۔ تفصیلات کے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے محسن داوڑ کو چند گھنٹوں بعد ہی رہا رکردیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ دنیا بھر میں پی ٹی ایم کے مظاہروں میں کسی پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج میں شریک ہوا‘ حکومت نے ہمارے خلاف کارروائی کے لئے کوئی جواز پیدا کرنا بھی گوارا نہ سمجھا ۔

ا نہوں نے کہ آزادی سلب کی جاری ہے خاموش نہیں رہ سکتے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ محسن داوڑ نے کہا کہ پولیس اہلکار نے مجھے کہا کہ رہا کیا جا رہا ہے، میں نے کہا میں تب تک نہیں جآں گا جب تک پی ٹی ایم کے تمام کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

تاہم معلوم ہوا کہ تمام کارکنوں کو آزاد کردیا گیا ہے ۔

جس کیخلاف  پی ٹی ایم کا احتجاج جاری تھا ۔ پی ٹی ایم کی جانب سے منظور پشتین کی گرفتاری پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ محسن داوڑ نے اعلان کیا تھا کہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کریں گے۔ تاہم اب محسن داوڑ اور علی وزیر کی گرفتاری کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔اس حوالے سے معروف صحافی احمد نورانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر پی ٹی ایم کے سینئیر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جب کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو دو روز قبل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ حسن داوڑ اور علی وزیر منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کر رہے تھے۔دونوں کی جانب سے منظور پشتین کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاہم اب بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کو رہا کردیا گیا ہے۔