چوہدری نثار کا ن لیگ میں واپسی کا معاملہ
شہباز شریف کی کوششیں ناکام،نواز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لانے سے صاف انکار کر دیا
مقدس فاروق اعوان بدھ 29 جنوری 2020 11:20
(جاری ہے)
جب کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثناءاللہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
جب کہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے ذاتی طور پر کبھی بھی ن لیگ میں واپس شمولیت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔جب نواز شریف بیمار ہوئے تو ایک موقع پر ان سے تیمارداری سے متعلق سوال کیا گیا جس پر سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا تھا کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ ان کی تیمارداری کروں،واضح رہے کہ رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے جیپ کے نشان پربطورآزاد اُمیدوارکامیاب ہوئے، انہوں نے پی پی 10 سے 53 ہزار 145ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل الیکشن لڑ نے والے آزاد اُمیدوار نصیر الحسنین 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کر سکے۔تاہم چودھری نثار علی خان نے تاحال پنجاب اسمبلی کی اس نشست کا حلف نہیں اٹھایا۔ چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے عام انتخابات کے بعد وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوئی تھی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وقت اور حالات دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔عام انتخابات کے بعد میرے دوستوں کے ذریعے سے مجھے مختلف اوقات میں وزارت اعلیٰ کے لیے پیشکش ہوئی تھی مگر میں نہیں چاہتا تھا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد کسی کی تنقید کا نشانہ بنوں۔ چوہدی نثار نے حکومتی کارگردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ میں عوام کو مایوس کیا۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا سنہری موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.