آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل،

ایشلے بارٹی، سوفیہ کنن، سیمونا ہالپ اور گاربین موگوروزا ٹاپ فور میں داخل، میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائیں گے

بدھ 29 جنوری 2020 11:27

آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل،
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کا ویمنز سنگلز لائن اپ مکمل ہو گیا ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی، امریکن سوفیہ کنن، رومانین سیمونا ہالپ اور ہسپانوی گاربین موگوروزا ٹاپ فور میں پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں، میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ میں ویمنز سنگلز سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائینگے۔ پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی کا مقابلہ امریکی کی سوفیہ کینن سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ کا مقابلہ ہسپانوی گاربین موگوروزا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :