کورونا وائرس امارات پہنچ گیا،ووہان سے آئے خاندان کے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق

بدھ 29 جنوری 2020 11:27

کورونا وائرس امارات پہنچ گیا،ووہان سے آئے خاندان کے وائرس میں مبتلا ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی نشاندھی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے بتایا ہے کہ چینی شہر ووہان سے آنے والا ایک خاندان کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے، وزارت نے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی تاہم کہا ہے کہ متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور ان کی مسلسل طبی مانیٹرینگ کی جا رہی ہے۔