فیس بک نے صارفین کی رازداری کو کنٹرول کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا

بدھ 29 جنوری 2020 11:28

فیس بک نے صارفین کی رازداری کو کنٹرول کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) فیس بک نے صارفین کی رازداری کو کنٹرول کرنے معلومات دیکھنے اور ان کو حدف کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا۔امریکی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز ڈیٹا پرائیویسی ڈے کے موقع پر ایک بلاگ پوسٹ میں ، فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ ان کا آف فیس بک ایکٹیویٹی ٹول صارفین کو یہ معلومات فراہم کرتا ہے کہ فیس بک آپ کے انٹرنیٹ پر کس طرح نظر رکھتا ہے۔

مئی 2018 میں زکربرگ نے اس سہولت کا وعدہ کرتے ہوئے اسے واضح تاریخ کے بٹن کا نام دیا تھا۔زکربرگ نے کہا کہ پچھلے اگست سے دنیا بھر میں اس سہولت کا آہستہ آہستہ آغاز ہورہا ہے اور اب 2.4 بلین افراد کے لئے دستیاب ہونا چاہئے جو ہر ماہ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔بلاگ پوسٹ میں ، تاخیر کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ صارفین کو یہ فیچر فرائم کرنے اس کو حقیقت بنانے کے لئے ہمیں اپنے کچھ نظام کو دوبارہ تعمیر کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے کاروبار ہمیں اپنی سائٹوں پر آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات بھیجتے ہیں اور ہم اس معلومات کا استعمال آپ کو اشتہارات دکھانے کیلئے کرتے ہیں جو آپ سے متعلق ہیں۔اب آپ اس معلومات کا خلاصہ دیکھ سکتے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو اپنے اکاؤنٹ سے اسے صاف کرسکتے ہیں۔