سوہائے علی آبڑو نے فلم ’’ونڈو‘‘ کے لئے سرمنڈوا لیا

بدھ 29 جنوری 2020 12:34

سوہائے علی آبڑو نے فلم ’’ونڈو‘‘ کے لئے سرمنڈوا لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) اداکارہ سوہائے علی آبڑو نے ہالی وڈ فلم ’’ونڈو‘‘ کے لئے اپنا سر سرمنڈوا لیا۔ اداکارہ ہالی وڈ کی اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اس نئے حلیے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کردار کا تقاضہ تھا جس پر وہ بہت خوش ہیں ، انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی اداکار فاران طاہر کا ان کے سر شیو کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا۔ فلم کی کاسٹ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے نمایاں اداکار جلوہ گر ہوں گے جس میں اداکار فیصل قریشی ، سمیع خان ، اور فاران طاہر شامل ہیں۔