اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کا تنظیمی سیشن اختتام پذیر

بدھ 29 جنوری 2020 12:34

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کا تنظیمی سیشن اختتام پذیر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے سیشن 2019-20ء کاآخری اجلاس ناظم جامعہ عماد نظامی کی زیر صدارت منعقدہوا‘ اجلاس میں تمام حلقوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی اور اپنی سالانہ رپورٹس پیش کیں‘ ناظم جامعہ نے کہاکہ اس سیشن میں اسلامی جمعیت طلبہ نے گرینڈ کتب میلہ‘ گرینڈ پانچ روزہ فہم القرآن کلاسز‘دومرتبہ کتاب دوستی کیمپ ‘نئے آنے والے طلباء کیلئے کالج ‘ بی ایس اور ماسٹر داخلہ معلوماتی کیمپ ‘محفل مشاعرہ اور جامعہ میں ہرفیکلٹی کی سطح پر نئے آنے والے طلبہ وطالبات کے لیے ویلکم پارٹیز کا انعقاد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :