سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا

بدھ 29 جنوری 2020 13:09

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔دور ان سماعت سپریم کورٹ نے انور مجیدکی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ درخواست میں طبی بنیاد اور کیس میرٹس پر ضمانت کی استدعا کی گئی ہے ،زیر علاج ہونے کے باعث انور مجید تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ایسے میں عدالت کیس میرٹس کو کیسے دیکھ سکتی ہے ۔ وکیل انور مجید نے کہاکہ ایف آ ئی اے میں کیس 2018 سے چل رہا تھا ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ آ پ پرانی باتوں کو چھوڑیں اپنے الزامات کے جواب دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انور مجید نے سپریم کورٹ سے بھی تعاون نہیں کیا ،ہائیکورٹ کے سامنے میڈیکل رپورٹ نہ ہونے کے باعث اس نکتہ پر کو ئی فیصلہ نہیں ،کیا میڈیکل رپورٹس کو اس مرحلہ پر دیکھا جا سکتا ہے ۔

جسٹس مظہر عالم نے کہاکہ ہائیکورٹ نے علاج کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا ۔ جسٹس فیصلہ عرب نے کہاکہ انور مجید کے ہسپتال میں ہونے کے باعث تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ،آ پ علاج کیلئے بیرون ملک بھی جانا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آپکا کیس میں ہائیکورٹ فیصلہ ختم کرکے کیس واپس بھجوانا ہوگا ۔ وکیل نے کہاکہ ملزم ایک ماہ سے سی سی یو میں زیر علاج ہے،سرجیکل ٹریٹمنٹ کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہے ۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوے مزید سماعت ملتوی کردی ۔ عدالت نے کہاکہ کیس کو جلد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔