چین شیطان وائرس سے لڑ رہا ہے، شی جن پنگ

ہم اسے چھپنے نہیں دیں گے، حکومت بروقت معلومات کی فراہمی جاری رکھے گی،بیان

بدھ 29 جنوری 2020 13:09

چین شیطان وائرس سے لڑ رہا ہے، شی جن پنگ
ووہان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ ان کا ملک شیطان وائرس سے مقابلہ کر رہا ہے جس نے اب تک 100 سے زائد لوگوں کی جان لے لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ ریمارکس بیجنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے چین میں ہزاروں لوگوں کو متاثر کرنے والے اور درجنوں ممالک تک پہنچنے والے نوول کورونا وائرس پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش پر بات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ یہ وبا چین کے وسطی شہر ووہان کی ایک جانوروں کی مارکیٹ میں پیدا ہوا، جہاں یہ انسانوں میں منتقل ہونے کے بعد پورے ملک میں پھیل گیا جس کی وجہ سے حکام کو ملک بھر میں سفری پابندیاں عائد کرنی پڑیں۔کئی ممالک کو ایک کروڑ سے زائد آبادی والے اس شہر ووہان میں پھنسے اپنے شہریوں کی بھی فکر لاحق ہے، جسے چینی حکام نے وبا کے پھیلنے کے پیش نظر سیل کردیا ہے۔چینی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادہانوم کو بتایا کہ چینی عوام کورونا وائرس کی نئی قسم سے لڑ رہے ہیں، یہ ایک شیطان ہے اور ہم اسے چھپنے نہیں دیں گے، حکومت شفافیت کا مظاہرہ کرے گی اور بروقت معلومات کی فراہمی جاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :