خزانہ ڈویژن میں میکروفسکل پالیسی یونٹ کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 29 جنوری 2020 13:17

خزانہ ڈویژن میں میکروفسکل پالیسی یونٹ کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) سیکرٹری خزانہ نے خزانہ ڈویژن میں میکروفسکل پالیسی یونٹ کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ومحصولات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک منیجمنٹ اصلاحات کے تحت وسط مدتی فسکل فریم ورک اورفسکل رسک منیجمنٹ میں وزارت خزانہ کی استعداد کارکوبہتر بنانے کیلئے خزانہ ڈویژن میں میکروفسکل پالیسی یونٹ کا فوری طورپرقیام عمل میں لایا گیاہے۔