صدر آزاد کشمیر کا سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 29 جنوری 2020 18:42

صدر آزاد کشمیر کا سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ محترمہ ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ریاست نے سابق گورنر اور مسلم لیگی رہنما کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی اللہ پاک اُن کی اہلیہ مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء صدر سردار مسعود خان نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور سردار گلفراز خان کے والد محترم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔