چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی اراکین سینیٹ کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب سینیٹر محمد رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

بدھ 29 جنوری 2020 19:14

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی اراکین سینیٹ کے ہمراہ سابق گورنر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اراکین سینیٹ کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب سینیٹر محمد رفیق رجوانہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ ملتان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹرز محمد جاوید عباسی، سجاد حسین طوری، میر کبیر احمد محمد شاہی اور محسن عزیز چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سابق سینیٹر محمد رفیق رجوانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اورکچھ وقت غم زدہ خاندان کے ساتھ گزارا۔