کراچی پریمیئر فٹ بال کپ، مزید چار میچز کا فیصلہ

بدھ 29 جنوری 2020 19:19

کراچی پریمیئر فٹ بال کپ، مزید چار میچز کا فیصلہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) کراچی پریمیئر فٹ بال کپ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ فٹ بال کلب کراچی کے زیر اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے بلوچ مجاہد فٹ بال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں کھیلے جارہے کراچی پریمیئر فٹ بال کپ کے میچ میں شہزاد ممدان نے خیبر مسلم کو 2-0 ، جلال مراد نے ملیر شاہین کو 2-0، کلمت ویلفیئر سینٹر نے بلوچ محمڈن کو 1-0 اور ماڑی پور بلوچ نے نیشنل شاہین کو 3-1 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 میچ ڈے نائٹ کھیلے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :