چار رکنی قومی خواتین ٹینس ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی

بدھ 29 جنوری 2020 20:45

چار رکنی قومی خواتین ٹینس ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ..
لاہور/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) قومی خواتین ٹینس ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کے لئے گذشتہ روز اسلام آباد سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) گل الرحمن نے بتایاکہ فیڈ کپ یکم سے 10 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلاجائے گا جس میں 4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ چار رکنی قومی ٹیم میں اوشنا سہیل، سارہ منصور سارہ محبوب اور ماہین آفتاب شامل ہیں۔فیڈ کپ میں پاکستان سمیت 8 ممالک حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان تھائی لینڈ، تھائی لینڈ، گوام، منگولیا، سنگاپور، ترکمانستان وغیرہ شامل ہیں۔