امریکہ کی طرف سے یکطرفہ اسرائیل اور فلسطین امن معاہد

مسترد کرتے ہیں : خادم رضوی

بدھ 29 جنوری 2020 21:43

امریکہ کی طرف سے یکطرفہ اسرائیل اور فلسطین امن معاہد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یکطرفہ اسرائیل اور فسلطین امن معاہد ہ مسترد کرتے ہیں۔مسلمانوں کا یہود و نصارا کے ساتھ کوئی امن معاہدہ نہیں ہوسکتا۔یہودیوں کے ساتھ مسلمانوں نے جو بھی معاہدہ کیا یہودیوں نے غداری کی۔پاکستان کے ساتھ ستر سالوں سے یہودی جو کررہے ہیں وہ پوری قوم کی سامنے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ مسلمانوں کوکو ئی معاہدہ نہیں کرنا چاہیے۔تمام مسلم ممالک کو فلسطین،کشمیر ،یمن اور برما کے معاملے پر ایک ہونا پڑے ّگا۔امریکہ اور یورب غیر مسلم اقلیتوں کے حقوق کیلئے فورا اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔لیکن بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے امریکہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں ’’ اسلام اور اقلیتیں‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ خادم رضوی نے مزید کہا پاکستان میں اقلیتوں کو جس طرح کی سہولیات اور مذہبی آزادی ہے ایسی پوری دنیا میںاقلیتوں کوآزادی نہیں ہے۔افغانستان میں چالیس لاکھ مسلمانوں کی نسل کشی ہو گئی ہے ۔آخر امریکہ کو بھی گوٹنے ٹیکنے پڑے ہیں۔

پاکستان کے مذہبی طبقے نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ کی بات کی ہے۔لیکن بدقسمتی سے پاکستان کا جو بھی لیڈر امریکہ یا اقوام متحدہ میں جاتا ہے تو اس نے کبھی دنیا بھر میں مسلمانوں سے ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں پاکستانی قوم کے تحفظات سے دنیا کے ضمیر نہیں جھنجوڑے ۔انہوں نے مزید کہا دینی مدارس پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے کالجز اور یونیورسٹیوں کی حالت پرتوجہ دیں۔دینی مدارس نے اسلام اور تحفظ ناموس رسالت کا دفاع کرنے والے ہیرو اور غازی پیدا کیے ہیں۔دین کی نگہبانی نہ کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے۔ظالم کیخلاف چھپ کے بیٹھ نہیں جانا چاہیے بلکہ اس کیخلاف کھڑے ہونا چاہیے۔