کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

مدارپورسیکٹر میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ کاسلسلہ جاری.،جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

بدھ 29 جنوری 2020 21:50

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ
ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) کنٹرول لائن کے نزدیکی درہ شیرخان اورمدارپورسیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، درہ شیر خان میں بھارتی افواج کی گولہ باری سے سیز فائرلائن کے رہائشی محنت کشوں کے جانور ہلاک ہوگئے جبکہ مدارپورسیکٹر میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ کاسلسلہ جاری.تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب میں بھارتی افواج نے درہ شیر خان سیکٹر کے رقبہ جبر کنڈی میں گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجہ میں جبر کنڈی کے رہائیشی محمدظہور ولد عبدالغنی کے مویشیوں کے شیڈ(بانڈی)میں گولہ لگنے سے پالتو قیمتی مویشی ہلاک ہوگئے اورشیڈ میں آگ بھی بھڑک اٹھی.جس کے باعث مال مویشی سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے البتہ مویشیوں کا شیڈ رہائشی مکان کے کچھ فاصلہ پر ہو نے کی وجہ سیکوئی جانی نقصان نہیں ہوا.جبکہ منگل اوربدھ کو سیز فائرلائن کے مدارپورسیکٹرمیں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرینگ کاسلسلہ وقفہ سے جاری رہا جس کے باعث مدارپور کے سکول بند کردیا گئے اور علاقہ میں خوف وحراس پھیل گیا.فائرینگ کاسلسلہ آخری اطلاعات تک وقفہ وقفہ سے جاری ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی..