نئے آئی جی کیلئے گورنر سے ملیں گے نہ ہی کوئی اور نام دیں گے،سعید غنی

بدھ 29 جنوری 2020 21:57

نئے آئی جی کیلئے گورنر سے ملیں گے نہ ہی کوئی اور نام دیں گے،سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) صوبائی وزیر اطلا عات سند ھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے آئی جی کیلئے گورنر سے ملیں گے نہ ہی کوئی اور نام دیں گے، وفاق کو بھیجے گئے ناموں سے انتخاب کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کلیم امام کو ہٹانے کی وجوہات کا وزیراعظم کو بتایا، صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے آئی جی کے پانچ ناموں میں سے ایک نام پر وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعظم میں اتفاق ہوگیا تھا مگر کابینہ کے اجلاس کے بعد فیصلہ تبدیل ہوا، پنجاب، خیبرپختونخوا میں آئی جی پانچ منٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار دینے پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر اختلاف ہے مگر عدالت کا فیصلہ ماننا لازم ہے۔