صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے مرحوم شاہ احمد نورانی کی اہلیہ اور شاہ انس نورانی اور شاہ اویس نورانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 29 جنوری 2020 22:04

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے مرحوم شاہ احمد ..
ؑکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے مرحوم شاہ احمد نورانی کی اہلیہ اور شاہ انس نورانی اور شاہ اویس نورانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ماں اس دنیا کی عظیم ترین ہستی ہے اللّٰہ کریم آپ کو یہ سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انھوں نے اللّٰہ رب العالمین سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔#