آئی جی کی تبدیلی، لگتا ہے وفا قی کا بینہ اپنے ہی وزیر اعظم کو شر مندہ کر نے پر تلی ہو ئی ہے، سعید غنی

نئے آئی جی کیلئے ہم نے پا نچ نا م دے دیئے ہیں اب مزید نا م نہیں دینگے 28دسمبر کو وفا قی کا بینہ کے اجلا س کے بعد ڈیڈلا ک پیدا ہوا ہے،پنجا ب اور کے پی کے میں آئی جی کو پا نچ منٹ میں تبدیل کر دیا جا تا ہے ، سندھ میں ا تفریق اور درا ڑ بڑ ھتی جا رہی ہے پیپلز پا ر ٹی ہر عدا لتی فیصلے کا احترا م کر تی ہے ، جا معہ کرا چی کے وا ئس چا نسلر کی تعیناتی میر ٹ پر ہو گی جاب فیئرز کا انعقاد مستحسن اقدام ،اسکامقصد جامعات اور کارپوریٹ انڈسٹریز کے مابین تعلقات کو فروغ دینا ہے،صوبائی وزیر اطلاعات کی جاب فئیر میں میڈیا سے بات چیت

بدھ 29 جنوری 2020 22:09

آئی جی کی تبدیلی، لگتا ہے وفا قی کا بینہ اپنے ہی وزیر اعظم کو شر مندہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ جاب فیئرز کا انعقاد مستحسن اقدام ہے اس جاب فئیر کا مقصد جامعات اور کارپوریٹ انڈسٹریز کے مابین تعلقات کو فروغ دینا ہے اس بات کا اظہار انہوں نے اقرا ء یونیورسٹی کی جانب سے ایکسپو میںجاب فئیرکا معائنہ کر تے ہوئے کہا ،ایکسپو میں مختلف کمپنیز کی جانب سے تین سو سے زائداسٹالز لگائے گئے تھے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد ملکی غیر ملکی کمپنیز حصہ لے رہی ہیں جاب فیئر میں مختلف کمپنیز کی جانب سے چار ہزار نوکریاں فراہم کی جائیگی اس مو قع پر انہو ں نے مزیدکہا کہ یونیورسٹیزکی جانب سے ہرسال جاب فیئرکا انعقاد اچھا عمل اورروایت ہے یہاںگریجویٹ نوجوانوں کو ملازمتوں کی تقرری عمل میں لا ئی جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہاں موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے پیر تک مسئلہ حل کر نے کا کہا گیا تھا لیکن لگتا ہے وفا قی کا بینہ اپنے ہی وزیر اعظم کو شر مندہ کر نے پر تلی ہو ئی ہے ہمیںآئی جی کی تقرری کے حوالے سے گو ر نر سے مشا ورت کے لئے کہا گیا ہے جو کہ غیر قا نو نی ہے اور آئی جی تقرری میں گو ر نر کا کو ئی آئینی کر دا ر نہیں ہے اسی لئے ہم ان سے مشا ورت نہیں کرینگے نئے آئی جی کیلئے ہم نے پا نچ نا م دے دیئے ہیں اب مزید نا م نہیں دینگے ۔

سعید غنی نے کہا کہ 23دسمبر کو آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے کو ئی ڈیڈ لا ک نہیں تھا تا ہم 28دسمبر کو وفا قی کا بینہ کے اجلا س کے بعد ڈیڈلا ک پیدا ہوا ہے ہم کہتے ہیں کہ سندھ کے نمائندو ں اور منتخب حکومت کو دو سر ے در جے کا شہری ہو نے کا احسا س نہ دلا یا جا ئے 30دن ہو گئے ہیں اور اس طر ح کے معا ملا ت سے ملک کی تر قی نہیں ہو رہی ہے ۔ مو جو دہ آئی جی سندھ کو ہٹا نے کی ٹھو س شواہد اور وجوہات بتا چکے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ کی وزیر اعظم سے ملا قا ت کے بعد فیصلہ ہو چکا تھا تا ہم وفا قی کا بینہ ہی اپنے وزیر اعظم کی با ت کو رد کر رہی ہے ۔

پنجا ب اور کے پی کے میں آئی جی کو پا نچ منٹ میں تبدیل کر دیا جا تا ہے جبکہ سندھ میں اس حوالے سے تفریق اور دڑا ڑ بڑ ھتی جا رہی ہے ۔پو لیس افسرا ن کے تبا دلے کے حوالے سے پو چھے گئے سوا ل کا جوا ب دیتے ہوئے وزیر اطلا عا ت نے کہا کہ عدا لتی فیصلو ں میں پسند نہ پسند نہیں ہو تی اس فیصلے کو قبو ل کر نا پڑ تا ہے ان پولیس افسرا ن کا تبا دلہ آئی جی کے ہی کہنے پر کیا گیا تھا اب عدالت نے تبا دلے کا فیصلہ کا لعدم قرا ر دیا ہے پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی ہر عدا لتی فیصلے کا احترا م کر تی ہے ہم نے عدا لتی قتل اور دنیا کے معتبر اور عظیم لیڈر ذو الفقا ر علی بھٹو کی پھا نسی کو بھی قبل کر لیا ۔

ہم عدا لت کے فیصلے کے پابند ہیں پو لیس کے محکمہ میں تبا دلے آئی جی کی مر ضی سے ہوتے ہیں جو کہ ان کا حق ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ جا معہ کرا چی کے وا ئس چا نسلر کی تعیناتی میر ٹ پر ہو گی ۔#